تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):-آج کا دن یوم تعلیم کا دن ہے کیونکہ تعلیم کے لیے جس طرح کا جدوجہد سرسید احمد خان نے کیا تھا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی قائم کی تھی اس کے پیچھے تعلیم کو ہر گھر عام کرنا ہی ان کا مقصد تھا جو خواب آج اس سیمینار ہال میں متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے طرف سے کانووکیشن پروگرام کا انعقاد کر کے دکھا دیا گیا ہے اور جس طرح سے اس ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سیمینار ہال میں اپث طلباء و طالبات نے گم ظفیر ہو کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ واقعی متھلا انسٹیٹیوٹ کا دوسرا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ہے یہ باتیں ملت کالج پرنسپل ڈاکٹر سدھارتھ شنکر سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے بولتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ لوگوں کی اہمیت بہت زیادہ ہو جاتی ہے کہ اپنے میدان میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کریں مہمان اعزازی جناب ظفر الحسن مجیب نے کہا کہ پارامیڈیکل کے جس انسٹیٹیوٹ میں آپ لوگ نے تعلیم حاصل کیا ہے وہ دربھنگہ ہی نہیں میتھیلانچل کا سب سے قدیم اور اعلیٰ ادارہ ہے مہمان اعزازی ڈاکٹر پروفیسر آفاق ہاشمی نے کہا کہ میرے استاد ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نعمانی صاحب نے جو تعلیم مجھے دیا ہےاسی کے بدلے میں آج کچھ ہوں الحمدللہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا کرے اس موقع پہ ڈاکٹر محترمہ حنا آرزو صاحبہ نے کہا کہ آپ کے بغیر ہم ڈاکٹروں کا ویسا ہی حال ہے جیسا کہ ایک انسان کے ریڈھ کی ہڈی کے بغیر زندگی ہوتی ہے میتھیلا اسٹیٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سجاد احمد وائس پریسیڈنٹ ڈی پی ورلڈ دبئی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو اس بہترین کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آگے بھی آپ لوگوں کو کسی طرح کی مدد کی ضرورت ہوگی تو میں پوری طرح سے تیار ہوں مہمان اعزازی ڈاکٹر پروفیسر جمشید عالم نے کہا کہ میڈیکل سائنس میں کام کرنے والوں کی عزت سماج کے ہر طبقہ کے لوگ کرتے ہیں آج ہم سبھی بھائیوں کی پہچان بھی ہمارے بھائی ڈاکٹر آفتاب عالم صاحب کے وجہ سے ہوتی ہے اس لیے آپ لوگ خوب محنت سے کام کر کے سماج میں اپنا نام روشن کریں پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد نسیم آرزو ڈائریکٹر الہلال ہاسپٹل نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کے پاس وقت کی تھوڑی کمی تھی اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے دو ذمہ داران ملک سے باہر رہتے ہیں جو آج ابھی آئے ہوئے ہیں ان کی موجودگی میں ہی جلدی جلدی یہ پروگرام کا انعقاد کرنا تھا اس لئے ہم آپ لوگوں کا استقبال آپ کے شایان شان نہیں کر سکے ہیں کانووکیشن پروگرام میں آج جو طلباء وطالبات تشریف لائے تھے ان میں بیچلر آف ریڈیولوجی میں 15 ‘ بیچلر آف میڈیکل لیبوٹری میں 17 ‘ بیچلر آف آپریشن ٹیکنالوجی میں 12 طلبہ اور ایم بی اے سے ایک طلبہ حاضر ہوئے تھے ان طلباء وطالبات کو میڈل اور سرٹیفکیٹ مہمانوں کے ہاتھوں سے نوازا گیا اس موقع پہ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نمانی ایوارڈ سے ڈاکٹر سدھارتھ شنکر سنگھ’ ظفر الحسن مجیب’ ڈاکٹر احمد نسیم آرزو’ ڈاکٹر حنا آرزو’ سجاد احمد’ ڈاکٹر پروفیسر آفاق ہاشمی’ ڈاکٹر پروفیسر جمشید عالم اور ایڈووکٹ شاہد اطہر کو نوازا گیا وہیں ڈا کٹر محمد ضیاء الحق نعمانی ایوارڈ بی ار آئی ٹی ٹاپر رافیہ ذاکر’ بی او ٹی ٹی ٹاپر شائستہ پروین’ بی ایم ایل ٹی ٹاپر فرسٹ محمد آعظم علی’ بی ایم ایل ٹی ٹاپر سیکنڈ درخشاں پروین اور ایم بی اے ٹاپر صدیقہ خاتون کو بھی نوازا گیا اس پروگرام کا شکریہ ڈاکٹر محمد امتیاز الحق نعمانی وزارت صحت سعودی عربیہ نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم چونکہ میڈیکل فیلڈ میں ہیں اس لیے مجھے آپ لوگوں کی اہمیت کا اندازہ ہے آپ سب لوگ بہت بہت کامیاب ہوں اور زندگی میں ترقی کریں یہ ہماری خاص دعا ہے آج کے کانووکیشن پروگرام کی نظامت متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے ڈائیریکٹر ایڈوکیٹ شاہد اطہر متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس نے کیا.

