پربھاس کی نئی فلم کا پہلا پوسٹر منظر عام پر

تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 22 اکتوبر :ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس اس وقت کئی بڑے پروجیکٹس کو لے کر خبروں میں ہیں۔ ان کی آنے والی پیریڈ ایکشن فلم، جس کی ہدایت کاری ہنو راگھو پوڈی نے کی ہے، ناظرین کے درمیان خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ فلم کا پہلا پوسٹر دیوالی کے پرمسرت موقع پر ریلیز کیا گیا جس سے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ اب 22 اکتوبر کو میکرز نے فلم کا ایک اور متاثر کن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلم کا ٹائٹل 23 اکتوبر کو سامنے آئے گا۔
نئے پوسٹر نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اگرچہ پوسٹر میں پربھاس کی مکمل شکل ظاہر نہیں کی گئی ہے، لیکن ان کی مضبوط موجودگی واضح ہے۔ پس منظر میں برطانیہ کا جھنڈا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ سنسکرت میں، “پانڈاوپکشے سانستھت کرناہ،” کا مطلب ہے “کر ن پانڈووں کے پہلو میں کھڑا ہے۔” یہ سطر بذات خود ایک پراسرار اور گہرے معنی رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فلم کی کہانی برطانوی راج پر مبنی ہو سکتی ہے۔