تاثیر 29 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پرتاپ گڑھ، 29 اکتوبر: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے تحت ضلع میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی مہم کے سلسلے میں ضلع الیکشن افسر شیو سہائے اوستھی نے بدھ کو کیمپ آفس آڈیٹوریم میں تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کمیشن کی خصوصی نظرثانی مہم کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ نظرثانی کا بنیادی مقصد تمام اہل شہریوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنا اور نام، پتہ، عمر اور دیگر اندراجات کی غلطیوں کو دور کرنا ہے۔ ریاست میں اس سے قبل 2003 میں ایک خصوصی، گہری نظرثانی کی گئی تھی، جو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر دوبارہ کی جا رہی ہے۔ مہم کا ایک اہم مقصد سیاسی جماعتوں کی فعال شرکت کو یقینی بنانا ہے تاکہ نظرثانی کے عمل کو شفاف اور جامع طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

