عثمان آباد ضلع کے امرگا میں دو لگڑری کاروں کی ٹکر، چار ہلاک

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

عثمان آباد، 21 اکتوبر: مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع میں منگل کی صبح پیش آنے والے ایک سنگین سڑک حادثے میں چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ شولاپور–حیدرآباد ہائی وے پر امرگا تحصیل کے قریب ڈالمب گاؤں کے پاس اس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار کاریں آمنے سامنے آ گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، دونوں لگڑری کاریں مخالف سمتوں سے آرہی تھیں کہ اچانک ٹکرا گئیں۔ ٹکر اتنی خوفناک تھی کہ ایک کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ دوسری کار میں موجود دو افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے شولاپور سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔