غزہ میں ریڈ کراس نے حماس سے بازیاب ہونے والے ایک اور مغوی شخص کی لاش اسرائیل کے حوالے کیا

تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ کی پٹی/تل ابیب، 28 اکتوبر: فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے پیر کی رات ایک یرغمالی کی لاش (باقیات) ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔ ریڈ کراس کے اہلکاروں نے اس کے بعد تابوت کو اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکاروں کے حوالے کیا۔ اسرائیلی پولیس اسے شناخت کے لیے تل ابیب کے ابو کبیر فارنسک انسٹی ٹیوٹ منتقل کرے گی۔
ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا کہ اس نے پیر کی رات ایک یرغمالی کی باقیات ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ حماس امریکہ اور اسرائیل کے انتباہ کے بعد یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔ اگر اس لاش کی شناخت یرغمال کے طور پر کی جاتی ہے تو غزہ میں مرنے والے یرغمالیوں کی تعداد کم ہو کر 12 ہو جائے گی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کی شرائط پر عمل کرنے سے انکار کر رہا ہے۔