اقلیت متحد ہو کر ووٹ کریں گے تو جتنا آسان ہوگا : ایڈووکیٹ شاہد
دربھنگہ(فضاامام):- جب سے دربھنگہ گریجویٹ ایم ایل سی کا الیکشن ہو رہا ہے اس وقت سے اجث تک کوئی بھی اقلیتی کے سر پہ جیت کا سہرا نہیں باندھا گیا ہے اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ اقلیت بالخصوص مسلم نوجوانوں کو اس طرف دھیان ہی نہیں جاتا ہے جس وجہ کر ووٹرز ہی نہیں بنتے ہیں یہ باتیں الہلال ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد نسیم ارثزو و تعلیمی خدمت گار سماجی کارکن ایڈوکیٹ شاہد اطہر ڈائریکٹر متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جی اینڈ میڈیکل سائنس نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ اقلیت بالخصوص مسلم نوجوانوں کو اس بات کے لیے بیدار کیا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹرز بنے تاکہ آنے والے گریجویٹ الیکشن میں اپنے لوگ چناؤ جیت سکیں چونکہ یہ ایک عام چناؤ نہیں ہے اس لیے عوام اس طرف دھیان نہیں دے رہی ہے وقت آگیا ہے کہ ہم سب متحد ہو جائیں۔ فرقہ وارانہ طاقتوں نے ہمیشہ ہماری کمزوری اور ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ ووٹ صرف سیاست کا نہیں ہے بلکہ ہماری شناخت، اپنے وجود اور ہماری آنے والی نسلوں کے تحفظ کا ذریعہ ہے سچ تو یہ ہے کہ کوئی بھی جماعت صحیح معنوں میں ہمدرد نہیں ہوتی، لیکن اس وقت فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں سوچیں، سمجھیں اور مل کر ووٹ دیں، تاکہ مستقبل آپ کے حق میں بنے۔ تقسیم نہ ہو، متحد ہوجائیں، نفرت کی سیاست کا یہی صحیح جواب ہے ڈاکٹر آرزو اور ایڈووکٹ شاہد اطہر نے بتایا کہ ابھی ہم لوگ بیگو سرائے سمستی پور مدھوبنی اور دربھنگہ میں کثیر تعداد میں گریجویٹ پاس لوگوں کو ووٹرز بنانے کا کام کر رہے ہیں اور الحمدللہ ایک اچھی تعداد میں یہ دیکھنے کو بھی مل رہا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹرز بن رہے ہیں چونکہ یہ سلسلہ 6 نومبر تک ہے لہذا زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے ووٹرز بنے ڈاکٹر آرزو و ایڈوکیٹ شاہد اطہر نے بتایا کہ فارم آپ الحلال ہاسپٹل’ نولٹی بک اسٹور’ احمد رشید صاحب اور ایڈووکٹ شاہد اطہر سے حاصل کر سکتے ہیں مزید جانکاری کے لیے ایڈووکیٹ شاہد اطہر کے موبائل نمبر 6201716848 سے حاصل کر سکتے ہیں.

