تاثیر 7 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 7 اکتوبر: شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم کی قیادت میں منظور گڑھی گاؤں کے پنچایت گھر میں ’’حیض کی صفائی اور غذائیت‘‘کے موضوع پر ایک صحت بیداری نشست منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام سوستھ ناری، سشکت پریوار یعنی صحت مند خاتون، مضبوط کنبہ، مہم کا حصہ تھا۔ جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر آیوشی گپتا اور ڈاکٹر سری لکشمی کے اور علمہ خانم (ایم پی ایچ) نے ڈاکٹر صبوحی افضل (لیڈی سی ایم او، اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر) کی نگرانی میں یہ پروگرام منعقد کیا، جس کا بنیادی مقصد خواتین اور لڑکیوں میں ایام حیض کے دوران صفائی کی اہمیت، اس حوالے سے غلط فہمیوں کا ازالہ، اور تولیدی صحت میں متوازن غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

