حصار: دیوالی کی راتشوروم میں آگ لگنے سے 70 ای- اسکوٹی جل کر خاکستر

تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حصار، 21 اکتوبر : دیوالی کی رات شہر کے پرانے آٹو مارکیٹ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دکان نمبر 305، ستگرو ٹریڈر واقع ای- اسکوٹر اور بیٹری ایجنسی میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ نے تیزی سے پورے شوروم کو اپنی زد میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تقریباً پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ تقریباً دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ کے شعلے اس قدر شدید تھے کہ ایجنسی کے اندر کھڑی تقریباً 70 -ای اسکوٹی اور 100 سے زائد بیٹری سیٹ جل کر خاکستر ہو گئیں۔ غنیمت رہی کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سٹی تھانہ انچارج محمد رفیق اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔