تاثیر 16 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 15 اکتوبر : آر جی کر میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد تشکیل کردہ فورم ’ابھیا منچ‘ سے وابستہ سو سے زیادہ سماجی کارکنوں نے منگل کی رات کولکاتا کے جادو پور علاقے میں ’پھر رات ہماری (رات دخل)‘ مہم کے تحت احتجاج کیا۔
مغربی بنگال کے درگاپور میں ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے قریب ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج کی کال ابھیا منچ کی ’’ویمن-ٹرانس-کوئیر یونائیٹڈ‘‘ شاخ نے دی تھی۔
مظاہرین رات 8 بجے جادو پور کے مشہور 8بی بس اسٹینڈ پر جمع ہوئے اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اس دوران انہوں نے ’’ وی شیل اوورکم‘‘، ’’انتظار ہے‘‘ اور ’’آر کبے‘‘ جیسے گانے گائے اور خواتین کے تحفظ کا مطالبہ کرنے والے بینرز اٹھا ئے کھڑے رہے ۔

