تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نالندہ، 21 اکتوبر: بہار میں نالندہ ضلع کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اسلام پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز سودھی گاؤں میں چھاپہ ماری کرکے غیر قانونی منی گن فیکٹری کا انکشاف کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پانچ دیسی ساختہ پستول، دو موبائل فون اور کثیر مقدار میں اسلحہ بنانے کا سامان برآمد کیا۔ اس معاملے میں کلیدی ملزم رمن وشوکرما کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کمار رشی راج نے بتایا کہ ملزم رمن وشوکرما نے اپنے گھر سے متصل لوہے کے گیٹ اور کھڑکی بنانے والی فیکٹری میں خفیہ طور پراسلحہ تیار کیے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسلام پور تھانہ انچارج انل کمار پانڈے کی قیادت میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)، ڈی آئی یو اور سی آر پی ایف فورس کے تعاون سے مشترکہ چھاپہ ماری کی گئی۔

