آزاد امیدوار منوج کمار تانتی کا رابطہ مہم جاری

تاثیر 30 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش) بہارشریف 172؍اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار منوج کمار تانتنی کا لگاتار انتخابی رابطہ مہم جاری ہے۔ مسٹر تانتی اپنے حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔ موصوف عوام کے درمیان کہتے نظر آرہے ہیں کہ اگر ہماری جیت ہوئی تو بہارشریف کے مسائل کو تیز رفتاری کے ساتھ دور کرنے کا کام کروں گا۔ معلوم ہو کہ مسٹر تانتی بہارشریف نگر نگم کی میئر انیتا دیوی کے خاوند ہیں۔ اور انہوں نے اسمبلی انتخاب میں امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ صبح سے دیر شام تک مسٹر تانتی شہری اور دیہی علاقوں کے رائے دہندگان کے درمیان اپنے حمایت میں رائے دہی کا استعمال کرنے کی گذارش کر رہے ہیں۔ اس دوران موصوف اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ آج شہر کے کئی محلوں میں رابطہ قائم کر ہینڈ ویل تقسیم کرنے کاکام کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس مرتبہ عوام مذہب و ذاتی سے اوپر اٹھ کر کوئی بہتر امیدوار کے حق میں ہی رائے دہی کا استعمال کرنے والے ہیں۔ رائے دہندگان کو اگر میں پسند ہوں تو ہمیں ضرور جتانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ وقت میں بہارشریف نگرنگم کے تحت بے شمار ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں۔ اسی امید کے ساتھ میں انتخابی امیدوار کے طور پر عوام کی حمایت کا اپیل کر رہا ہوں ۔