بھارت-جنوبی افریقہ ون ڈے کرکٹ میچ 30 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا

تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی،05اکتوبر: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 30 نومبر کو جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، رانچی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جھارکھنڈ میں کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشی کا لمحہ ہے۔ اکتوبر 2022 کے بعد رانچی کے میدان پر یہ پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس وقت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اب دونوں ٹیمیں اس تاریخ کو دہرانے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رانچی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے بھی ایک بین الاقوامی میچ کی میزبانی کا امکان ہے، جو جنوری 2026 میں ہندوستان کا دورہ کرے گی۔