سیرت النبی کے حوالے سے جماعت اسلامی ہند کی جی آئ او اور سی آئی او کی تقریب کا انعقاد

تاثیر 13 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بتیا 13 اکتوبر (محمد قمرالزماں) جماعت اسلامی ہند بتیا کی دو ضمنی تنظیم جی آئی  او اور سی آئی او کی جانب سے سیرت النبی کے حوالے سے کوئیز،مضمون نگاری اور نعت خوانی کا مقابلہ اردو گرلس ہائ اسکول (امام باڑہ) بتیا میں تزک واحتشام کےساتھ منعقد ہوا- جس کی صدارت محترمہ حسینہ تنویر نے کی اور نظامت کا فریضہ محترمہ رقیہ تنویر نے بحسن و خوبی ادا کیا – علیزہ ماہین نے سورۃ یوسف کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا  جس کا ترجمہ راحیلہ خانم نے کیا. جی آئی او کی شمع فردوس نے حمد پڑھا اور شمع پروین نے نعت خوانی کی. سیرت النبی پر یکے بعد دیگرے صبا فردوس اور عفان محسن نے مضمون پڑھا- یاسمین،شمع راحیلہ اور علیزہ نے ترانہ جی آئی او پیش کیا –  حنظلہ عمران نے سی آئی او کا اور نادر رحمن نے جماعت اسلامی کا تعارف کرایا- سی آئی او کے فرحان و شکیل نے نظم پڑھی اور حسن مصعب اور عثمان محسن نے حدیث سنائ اور انگریزی میں تقریر کی –  جی آئی او کی شمع فردوس،عدیفہ عارف اور زینب نے سیرت رسول بیان کیا- سی آئی او کے یوسف عمران اور شکیل نے حدیث اور سیرت بیان کیا – دوسرا دور تقسیم انعامات کا تھا جس میں سی آئی او کے مقابلہ مضمون نگاری میں پہلا انعام فرحان خان ،دوسرا انعام حسن مصعب اور تیسرا انعام عفان محسن اور حنظلہ عمران کو دیا گیا- سی آئی او کے کوئیز کمپیٹیشن میں پہلا انعام فرحان خان کو دوسرا انعام محمد حنظلہ اور شکیل خان کو جبکہ تیسرا انعام ریحان خان کو ملا -سی آئی او گرلس کمپیٹیشن میں پہلا انعام صبا فردوس دوسرا انعام زینب گلفام اور تیسرا انعام زینب خاتون کو دیا گیا – جی آئی او کےمقابلہ مضمونء نگاری میں پہلا انعام ملکہ پروین کو دوسرا انعام فردوس تیسرا انعام سو میہ پروین و علیزہ ماہین کو اورچوتھا انعام راحیلہ خانم کو ملا- نعت خوانی میں پہلا انعام راحیلہ خانم ، دوسرا انعام سعدیہ اکرام،تیسرا انعام علیزہ ماہین اور چوتھا انعام شمع فردوس نے حاصل کیا- کوئیز کمپیٹیشن میں شمع فردوس کو پہلا انعام شمع پروین کو دوسرا اور سعدیہ اکرام و عدیفہ عارف کو تیسرے انعام سے نوازا گیا-آخر میں صدارت فرمارہیں حلقئہ خواتین کی محترمہ حسینہ تنویر کے صدارتی کلمات اور دعا کے بعد تقریب کے اختتام کا اعلان ہوا – تقریب میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد میں شرکت رہی –