جَن سُوراج پارٹی نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 9 اکتوبر:بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جَن سُوراج پارٹی نے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی — مانجھی سے سینئر وکیل وائی وی گری، دربھنگہ سے سابق ڈی جی آر کے مشرا، سہرسا سے کشور کمار منا اور کوچا دھامن سے ابو عفان فاروقی انتخاب لڑیں گے۔قومی صدر اُدَے سنگھ نے کہا:”ہم نے اپنے وعدے کے مطابق سماج کے تمام طبقات کو نمائندگی دی ہے۔ پہلی فہرست میں 7 محفوظ نشستوں کے علاوہ 17 امیدوار انتہائی پسماندہ طبقے سے، 11 پسماندہ طبقے سے اور 7 7 مسلمان شامل کیے گئے ہیں۔”پٹنہ:جَن سُوراج پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی۔ آج، جمعرات کو پاٹلی پُترا واقع کیمپ آفس میں منعقد پریس کانفرنس میں قومی صدر اُدَے سنگھ اور پردیش صدر منوج بھارتی نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما وائی وی گری، آر سی پی سنگھ، رام بلی چندرونشی، سیتا رام یادو، آفاق حیدر، ڈاکٹر مناظرحسن اور کشور کمار بھی موجود تھے۔قومی صدر اُدَے سنگھ نے فہرست جاری کرنے سے قبل کہا:”پہلے مرحلے میں ہم 51 امیدواروں کے نام جاری کر رہے ہیں، جن میں 7 محفوظ اور 44 عام نشستوں کے امیدوار ہیں۔ ہم نے آبادی کے تناسب سے ہر طبقے کو نمائندگی دی ہے -17 انتہائی پسماندہ، 11 پسماندہ، 9 جنرل اور 7 اقلیتی امیدوار شامل ہیں۔”اس کے بعد سینئر رہنما آر سی پی سنگھ نے تمام ناموں کا باضابطہ اعلان کیا۔پہلی فہرست کے نمایاں امیدواروں کے نام یہ ہیں:والمی کِنگر — دگنرائن پرسادلوریا-سنیل کمارہر سِدھی-اوَدھیش رامڈھاکہ- ڈاکٹر لال بابو پرسادسورسند – اُشا کرنرُنی سَیدپور – وِجے کمار ساہبَینی پَٹّی – پرویز عالمکوچا دھامن – ابو افّان فاروقیسہرسا – کشور کماردربھنگہ – آر کے مشرابھورے – پریتی کنّڑمظفرپور – ڈاکٹر امِت کمار داسگوپال گنج -ڈاکٹر ششی شیخر سنہارَغوناتھپور – راہل کیرتی سنگھدَرونڈھا -ستیندر یادومانجھی- یدوَنسھ گریچھپرا -جے پی سنگھموروہ – جاگرتی ٹھاکربیگوسرائے – سُریندر سہنیکھگڑیا – جینتی پٹیلبیلداور – گجندر نِشادپربتّا – وِنَے ورُنپیرپَینتی -گھنشیام داساسٹھاواں- لتا سنگھکُمہرار – کے سی سنہاآرا-وِجے گُپتاچیناری- نِہا نٹراجکرگہر – ریتیش پانڈےگوہ – سیتارام دُکھاریامام گنج -ڈاکٹر اجیت کماربودھ گیا – لکشمن مانجھیاس موقع پر سَنگٹھن مہا منتری سُبھاش سنگھ کوشواہا، ریاستی میڈیا انچارج عبیدالرحمن، پارٹی ترجمان سید مسیح الدین، راجیو رنجن، طارق چمپارنِی اور انُکریتی سمیت متعدد رہنما بھی موجود تھے۔