تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،9 اکتوبر:اداکار رشبھ شیٹی کی فلم ’’کانتارا: چیپٹر 1‘‘ باکس آفس پرزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ شائقین کی بے پناہ محبت اورپازیٹیو ورڈ آف ماوتھ کی بدولت یہ فلم ہر روز نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ کام کے دنوں کے دوران بھی فلم کی کمائی مسلسل بلند رہی۔ 2 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی، فلم نے صرف ایک ہفتے میں 300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جس سے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بے حد خوش ہیں۔
سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’’کانتارا چیپٹر 1‘‘ نے ریلیز کے ساتویں دن 25 کروڑ روپے کمائے۔ اگرچہ یہ اعداد و شمار پچھلے دنوں کے مقابلے میں قدرے کم ہیں، تاہم فلم کی مجموعی کارکردگی متاثر کن ہے۔ اس سے پہلے، فلم نے اپنے چھٹے دن 34.25 کروڑروپے ، پانچویں دن 31.5 کروڑ روپے، چوتھے دن 63 کروڑ روپے ، تیسرے دن 55 کروڑ روپے ، دوسرے دن 45.4 کروڑ روپے اور پہلے دن 61.85 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ان تمام اعداد و شمار کوملا کر فلم کی کل گھریلو کمائی 316 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

