تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 20/ اکتوبر (تاثیر بیورو) مارواڑی کلچرل منچ (ایم ایس ایم) نے سالٹ لیک کے کتاب میلا میدان میں دیوالی مہا اتسو 2025 کا اہتمام کیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تقریب کی خاص کشش 24 فٹ بلند دیوی لکشمی کی مہا آرتی، شاندار آتشبازی اور موسیقی کا پروگرام رہا۔ جہاں موقع پر میئر کرشنا چکرورتی، سبیا ساچی دتہ، وویک گپتا، للت بیریوالا، اشوک توڈی اور للت پرہلاد کا سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
اس تعلق سے للت بیریوالا نے کہا کہ ’’دیوالی مہا اتسو ایمان، اتحاد اور کلکتہ کی روح کا مظہر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب روحانیت، ثقافت اور جدید روشنیوں کا حسین امتزاج ثابت ہوگی۔

