موج پور-مجلس پارک کوریڈور کو باوقار آئی سی آئی ایوارڈ 2025 ملا، دہلی میٹرو کی بڑی حصولیابی

تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 اکتوبر: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ڈی ایم آر سی کو انڈین کنکریٹ انسٹی ٹیوٹ ( آئی سی آئی )، چنئی کے زیر اہتمام منعد آئی سی آئی ایوارڈز 2025 میں ’’آوٹ اسٹینڈنگ پری-اسٹریسڈ کنکریٹ اسٹرکچراِن دی کنٹری‘‘ کے زمرے میں نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز دہلی میٹرو کے موج پور-مجلس پارک کوریڈور کو دیا گیا ہے، جو میٹرو کے فیز 4 کے توسیعی پروجیکٹ کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ کوریڈور موجودہ پنک لائن کی توسیع ہے اور مکمل ہونے پر یہ ملک کی پہلی سرکلر رِنگ میٹرو لائن بن جائے گی۔ اس سے دارالحکومت دہلی میں آنے جانے میں مزید سہولت ہوگی اور شہری کنکٹیوٹی کو ایک نئی جہت ملے گی۔