میونسپل کارپوریشن کے 12وارڈز میں ضمنی انتخابات کا اعلان

تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 اکتوبر : دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے 12 میونسپل کارپوریشن کے 12وارڈوں میں کونسلر کی خالی نشستوں کو پْر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ ووٹنگ اتوار 30 نومبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان بدھ 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔
ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایکپریس بیان کے مطابق، جن وارڈوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ، ان میں منڈکا، شالیمار باغ-بی (خاتون سیٹ)، اشوک وہار (خاتون سیٹ)، چاندنی چوک، چاندنی محل، دوارکا-بی (خاتون سیٹ)، دیچاوں کلاں (خاتون سیٹ)، نارائنا، سنگم وہار-اے، دکشن پوری (ایس سی )،گریٹر کیلاش (خاتون سیٹ) اور ونود نگر شامل ہیں۔
کاغذات نامزدگی کا عمل 3 نومبر سے شروع ہو گا اور 10 نومبر تک پرچہ نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 نومبر کو ہوگی اور 15 نومبر تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ ووٹنگ صبح 7:30 سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔