تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 اکتوبر : دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کو دیوالی کی رات کو کل 269 فائر کال موصول ہوئیں۔ یہ ایک راحت کی بات رہی کہ اتنی بڑی تعداد میں کالز موصول ہونے کے باوجود کوئی بڑا حادثہ، جانی نقصان یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ محکمہ پورے تہوار کے دوران ہائی الرٹ پر رہا۔ شہر بھر میں تمام فائر اسٹیشنوں پر کوئیک رسپانس ٹیمیں تعینات کر دی گئی تھیں۔ اہلکار نے بتایاکہ ’’ہمیں آدھی رات تک 269 کالیں موصول ہوئیں۔خوش قسمتی سے، کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔ زیادہ تر کالیں پٹاخوں اور دیوں کی وجہ سے لگنے والی چھوٹی آگ سے متعلق تھیں۔‘‘

