پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی:پی اے اے

تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کراچی، 16 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ اس سے قبل 23 ستمبر کو بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی تھی۔