تاثیر 31 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 31/ اکتوبر (محمد نعیم) سائبر سیکیورٹی بیداری ماہ 2025 پر پرائم انفوسری پرائیویٹ لمیٹڈ. انڈس نیٹ ٹکنالوجی اور انفوسیس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ’’سائبر سیکیورٹی، اے ٹو زیڈ‘‘ کے نام سے ایک جامع گائیڈ کا اجراء کیا۔ کتاب کا مقصد بیداری کو عملی اقدام میں تبدیل کرنا اور عام شہریوں، طلبہ، پیشہ وروں اور پالیسی سازوں کو سائبر خطرات سے نمٹنے کی تربیت دینا ہے۔
کتاب کے مصنف اور پرائم انفوسیس کے سی ای او شوبھن مکھرجی کے مطابق، یہ کتاب ’’سائبر شعور کے حروفِ تہجی‘‘ پر مبنی ہے، جو حملے کی اناٹومی سے لے کر زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی تک 26 ابواب پر مشتمل ہے۔ اس تعلق سے انڈس نیٹ ٹکنالوجی کے سی ای او ابھیشیک رنگٹا نے کہا کہ ان کا مقصد سائبر علم کو عوامی سطح پر عام کرنا اور ڈیجیٹل تحفظ کو روزمرہ کے فیصلوں کا حصہ بنانا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں سال 2024 کے دوران 13 لاکھ سے زائد سائبر واقعات رپورٹ ہوئے، جو عوامی بیداری کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ کتاب ’’سائبر سیکیورٹی، اے ٹو زیڈ‘‘ اسی ضرورت کا بروقت اور قابلِ قدر جواب ہے۔
پریس کلب، کلکتہ میں منعقدہ اس تقریبِ کی رونمائی میں مہمانِ خصوصی ہری کشور کسماکر، آئی پی ایس اور اعزازی مہمان مسٹر سنجے کمار داس اور شری چتردیپ چکرورتی شریک ہوئے۔

