آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے راگھوپور سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تاثیر 16 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار، 15 اکتوبر:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سنیئرلیڈر اور بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے بدھ کے روز راگھوپور اسمبلی حلقہ کے لئے ریٹرننگ افسر اور صدر سب ڈویزنل افسر رام بابو بیتھا کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ راگھوپور کے لوگوں نے لگاتار دو بار ہم پر بھروسہ کیا ہے، لوگ مالک ہیں، یہ تیسری بار ہے جب ہم نے راگھوپور سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے، ہمیں یقین ہے کہ راگھوپور کے لوگ ایک بار پھر ہم پر اعتماد کریں گے۔ ہم صرف حکومت بنانا نہیں چاہتے، بہار کے لوگوں کو بدعنوانی سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور اب بہار کے لوگ جرائم سے پاک ہونا چاہتے ہیں۔ کئی لوگ یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ ہم دو جگہوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔