دسہرہ کے بعد دیہی عوام کی واپسی۔ حیدرآباد میں ٹریفک جام

تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد, 6۔اکتوبر:دسہرہ کی تعطیلات کے اختتام کے بعدلوگ دوبارہ حیدرآباد واپس پہنچ رہے ہیں جس کے باعث ایل بی نگراورآس پاس کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ گاڑیاں تقریباًرک گئی ہیں، جس کے نتیجہ میں لوگ میٹروریل کاسہارالے رہے ہیں۔ ایل بی نگرمیٹرواسٹیشن پرمسافرشدید ہجوم کی وجہ سے پریشان ہیں اورمیٹروعملہ مسافروں کوقطارمیں رہ کرداخل ہونے کی ہدایت دے رہاہے۔ دیہات سے آنے والے مسافروں کے علاوہ دفاترجانے والے اوردیگر کاموں کے لئے لوگ بڑی تعدادمیں یہاں آرہے ہیں،جس کی وجہ سے کلومیٹرطویل قطاریں بن گئی ہیں۔مسافروں نے شدید ناراضگی کااظہارکیاہے۔