یوکرین کے بڑے حصے پر روس کا کنٹرول، کیف نے 1355 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا

تاثیر 8 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ماسکو، 8 اکتوبر (ہ س)۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے حال ہی میں یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک اور زاپوروزئے کے علاقے کے دو گاوں کو آزاد کرایا ہے۔ دریں اثناء￿ اعلیٰ فوجی حکام کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس نے اس سال لڑائی میں یوکرین کے بڑے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہی نہیں گزشتہ روز 1355 سے زائد یوکرینی فوجی میدان جنگ میں مارے گئے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس اور عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ روسی فوجیوں نے گزشتہ روز یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک اور زاپوروزئے علاقوں کے دو گاوں کو آزاد کرایا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، ’’ بیٹل گروپ ساوتھ کی اکائیوں نے فعال کارروائیوں کے ذریعے ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک میں فیوڈوروکا کی بستی کو آزاد کرایا، اور بیٹل گروپ ایسٹ کی اکائیوں نے زاپوروزے علاقے میں نووواسلیوسکوئے بستی کو آزاد کرایا۔‘‘