تاثیر 31 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اور ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی سنجے راوت نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت کے باعث آئندہ دو ماہ تک عوامی زندگی سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے، جس نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ اقدام بی ایم سی انتخابات کے قریب سامنے آنے کے باعث سیاسی طور پر نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔
راوت جنہیں مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کا موثر ترجمان اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے ’’بلندآہنگ آواز‘‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا: ’’میرے چاہنے والوں، آپ نے ہمیشہ مجھ پر یقین رکھا، مگر اس وقت طبیعت شدید بگڑ گئی ہے، علاج جاری ہے، دعا ہے جلد صحت یاب ہو جاؤں‘‘۔

