تاثیر 6 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 6 اکتوبر:ہندوستانی بحریہ نے پیر کے روز وشاکھا پٹنم واقع بحریہ ڈاک یارڈ میں دوسرے آبدوز شکن جنگی اتھلے جہاز(اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی ) آئی این ایس اینڈروتھ کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کر لیا۔ یہ بیڑہ جدید ہتھیاروں سینسروں اور کمیونیکیشن سسٹم سے لیس ہے جس سے یہ سطح کے نیچے کے خطروں کا درستگی سے پتہ لگا سکتا ہے ۔
اس سے بحریہ کی بحری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ساحلی علاقوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔بحریہ نے آئی این ایس اینڈروتھ کو ہندوستان کی سمندری خود انحصاری کی ایک چمکتی ہوئی علامت کے طور پر بیان کیا ہے، جس میں 80 فیصد سے زیادہ مقامی مواد ہے۔ 77 میٹر کی لمبائی اور تقریباً 1,500 ٹن کی نقل مکانی کے ساتھ، آئی این ایس اینڈروتھ کو ساحلی اور گہرے پانیوں میں آبدوز شکن مہم کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

