سری لنکا کی بحریہ نے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا، تمل ناڈو کے ماہی گیروں میں کھلبلی

تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولمبو، 9 اکتوبر: سری لنکا کی بحریہ نے راتوں رات 47 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتیوں کو ضبط کرلیا۔ا س سے تمل ناڈو کی ماہی گیری برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تمام ہندوستانی ماہی گیر غیر قانونی طور پر سری لنکا کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔
آن لائن پورٹل نیوز فرسٹ سری لنکا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے اپنے ملک کے آبی علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 47 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں منار اور ڈیلفٹ کے سمندری علاقوں میں مربوط گشت کے دوران حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران پانچ بھارتی ماہی گیری کشتیوں کو ضبط کر لیا گیا۔