سلطان آف جوہر کپ 2025: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4-2 سے ہرا یا

تاثیر 12 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 12 اکتوبر:ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے اتوار کو سلطان آف جوہر کپ 2025 کے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4-2 سے شکست دی۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے گول ارشدیپ سنگھ (2ویں منٹ)، پی بی سنیل (15ویں منٹ)، اریجیت سنگھ ہنڈل (26ویں منٹ) اور رومن کمار (47ویں منٹ) نے کئے۔ نیوزی لینڈ کے لیے گس نیلسن (41ویں منٹ) اور ایڈن میکس (52ویں منٹ) نے گول کئے۔پہلے میچ میں برطانیہ کو 3-2 سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مضبوط آغاز کے ساتھ اپنی رفتار کو برقرار رکھا۔ ہندوستانی جونیئر ٹیم کے لیے پہلا گول پہلے کوارٹر کے دوسرے ہی منٹ میں اس وقت ہوا جب ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کے دفاع کو توڑ کر گول کر دیا۔ ہندوستان نے کوارٹر کے آخری لمحات میں اپنی برتری کو دوگنا کردیا۔ پی بی سنیل نے 15ویں منٹ میں شاندار گول کیا۔ 2-0 کی برتری کے ساتھ، ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اریجیت نے 26ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کی برتری کو 3-0 سے بڑھا دیا۔