تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 9 اکتوبر: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے وکیل راکیش کشور کی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کی رکنیت معطل کردی۔
بار نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راکیش کشور کو عدالت میں داخلے سے روکا جائے اور اس کا پراکسیمیٹی کارڈ منسوخ کیا جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ راکیش کشور کا بطور عدالتی اہلکار طرز عمل پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔

