آپریشن سندور میں شہید ہونے والے سریندر موگا کو ایئر فورس میڈل سے نوازا گیا

تاثیر 8 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جھنجھنو، 8 اکتوبر: راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے مہرداسی گاؤں کے سارجنٹ سریندر موگا، جو آپریشن سندور میں شہید ہوئے تھے، کو ان کی عظیم قربانی کے لیے بعد از مرگ وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے 93ویں یوم فضائیہ کے موقع پر بدھ کو غازی آباد کے ہنڈن ائیربیس پر منعقدہ تقریب میں شہید کی اہلیہ سیما موگا کو یہ بہادری ایوارڈ پیش کیا۔ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بہادر خاتون سیما موگا نے فخر اور جذبات کے ساتھ کہا، ’مجھے فخر ہے کہ میرے شوہر نے ملک کی خدمت میں اپنی جان قربان کردی۔ سریندر موگا نے ہمیشہ کہا، ’ملک پہلے، باقی سب کچھ دوسرے۔‘ انہوں نے کہا،یہ ایوارڈ میرے شوہر کی بہادری اور قربانی کی علامت ہے۔ اس اعزاز نے پورے ضلع میں فخر اور پترراجیت کی لہر پھیلائی ہے۔‘فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے شہید سارجنٹ سریندر موگا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،’سارجنٹ سریندر موگا جیسے بہادرجوان ہماری فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی قربانی اور لگن آنے والی نسلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارتی رہے گی۔ ایسے سپاہیوں کی وجہ سے ہی ہماری قوم کی سرحدیں محفوظ اور سربلند ہیں۔