تاثیر 17 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) آج مورخہ 17/ اکتوبر 2025 ءکو عظیم مفکر، مصلح قوم وملت، ماہر تعلیم اور علی گڑھ مسلم یونیور سیٹی علی گڑھ کے بانی سرسید احمد خان علیہ الرحمہ کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر AMU “الومنائی ایسوسی ایشن ارریہ چیپٹر” اور “السبیل اکیڈمی” ارریہ کے بینر تلے،”السبیل اکیڈمی”، اسلام نگر ارریہ کے جونیئر کیمپس میں”سرسیڈ ڈے” بڑے تزک و احتشام اور جوش وخروش کے ساتھ منایا جائےگا۔ اس سلسلے میں اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن ارریہ چیپٹر کے ضلع صدر ذوالنون مصری اور ایڈوکیٹ زیڈ اے مجاہد نے مشترکہ طور پر اس نمائندہ کو بتایا کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے الکریم یونیورسٹی کٹیہار کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سرور عالم اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اردو ماہنامہ ’’آجکل‘‘ کے ایڈیٹر عبدالمنان صاحب مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریکِ تقریب ہوں گے اور اس موقع پر تمام مقررین سرسید کے نظریات، جدید تعلیم کے ابلاغ اور علی گڑھ تحریک کی مطابقت پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ آپ نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے انٹر اسکول ڈیبیٹ( مباحثہ ) مقابلے کے فاتحین مہمانانِ عظام کے ہاتھوں انعامات سے نوازے جائیں گے۔ پروگرام میں ضلع بھر سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے سابق طلباء (ابنائے قدیم ) اور دیگر شرکاء شرکت کریں گے۔ تمام سامعین کی دلبستگی کے لئے”السبیل اکیڈمی” ارریہ کےمتعدد طلبہ اور طالبات اپنی مترنم اور مسحور کن آوازوں میں چنندہ نظمیں پیش کریں گے۔

