تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سڈنی، 25 اکتوبر: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہفتہ کا دن ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لئے ایک یادگار دن رہا، کیونکہ سابق کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز نے آسٹریلیا کو 3-0 سے سیریز جیتنے سے روک دیا۔ روہت نے اپنے بین الاقوامی کریئر کی 50ویں سنچری اسکور کی، جب کہ سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
دونوں عظیم بلے بازوں نے جنوری 2020 کے بعد پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں سنچری شراکت داری کی اور ہندوستان کو نو وکٹوں سے شاندار جیت دلائی۔ اس سے قبل نوجوان تیز گیند باز ہرشیت رانا (4/39) نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو صرف 236 رن پر ڈھیر کردیا۔ میتھیو رینشا (56رن)ہی تنہا جدوجہد کر تے نظر آئے ،جبکہ ہندوستانی گیند بازوں – ہرشیت رانا،واشنگٹن سندر ، محمد سراج ، کلدیپ یادیو اور اکسر پٹیل نے اپنیبہترین گیند بازی سے میزبانوں کی کمر توڑ دی۔

