جن نائک کہنے پر تیجسوی پر تیج پرتاپ برہم

تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 28 اکتوبر: جن شکتی جنتا دل کے سربراہ تیج پرتاپ یادو نے تیجسوی یادو پر حملہ کیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کے “جن نائک” کے پوسٹر کے بارے میں تیج پرتاپ یادو نے کہا، “کرپوری ٹھاکر، مہاتما گاندھی، بابا صاحب امبیڈکر اور گاندھی جی جن نائک تھے۔ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کو لالو یادو کی سرپرستی حاصل ہے۔ دونوں جن نائک نہیں ہیں۔” ساتھ ہی تیج پرتاپ نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان پر ان کے والد کا اثر نہیں ہے اور وہ اپنے دم پر سیاست کر کے دکھائیں گے۔
تیج پرتاپ نے کہا، “ہم ان کی (لالو یادو کی) سرپرستی میں نہیں ہیں۔ ہم بہار کے غریبوں اور نوجوانوں کی سرپرستی میں ہیں۔ ہم انہیں کے ساتھ ا?گے بڑھ رہے ہیں۔ ہم لوگ اپنی طاقت پر اس کا مظاہرہ کریں گے۔” تیج پرتاپ نے پوچھا، “عوام کاجن نائک کون ہے؟ کرپوری جی، لوہیا جی، امبیڈکر، مہاتما گاندھی، یہ جن نائک ہیں، اب عوام کیا چاہتی ہے؟
بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو ہے۔ ایسے میں بہار کی سیاست میں شدید بیان بازی اور الزام تراشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عظیم اتحاد کا وزیر اعلیٰ کا چہرہ تیجسوی یادو کو کئی پوسٹروں اور ہورڈنگ میں جن نائک کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ تیج پرتاپ یادو نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔
سمراٹ چودھری نے پوسٹروں میں ا?ر جے ڈی کے ذریعہ تیجسوی یادو کو جن نائک بتانے پر حملہ کیا تھا۔ نائب وزیر اعلیٰ اور تارا پور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار سمراٹ چودھری نے کہا تھا، ’’بہار کے لوگ جانتے ہیں کہ کون جن نائک ہے اور کون ولن‘‘۔