سنگھیشور میں چندر ہاس چوپال کی حمایت میں تیجسوی کی سبھا

تاثیر 30 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 مولانا امتیاز رحمانی نے تیجسوی یادو کے سامنے پیش کی کئی اہم مانگیں
سوپول (محمد ابوالمحاسن (اس وقت بہار میں الیکشن کو لیکر تمام سیاسی پارٹیاں چناؤ پر چار میں سرگرم ہے اور اپنے اپنے امیدوار کے حق میں ووٹ کا مطالبہ کررہے ہیں گذشتہ دنوں سنگھیشور ودھان سبھا سے انڈیا اتحاد سے راجد کے امیدوار چندرہاس چوپال کی حمایت میں آئے بہار اسمبلی کےحزب اختلاف رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یا دو کا لوگوں نےزبردست استقبال کیا انہوں نے چندرہاس چوپال کو بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ علاقے کی ترقی کے دروازے کھل سکیں تیجسوی یادو نے اپنے خطاب میں حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی، مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کی حکومت آنے پر نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور کسانوں کے مفاد میں ٹھوس قدم اٹھائے جائیں گے مقامی رہنماؤں اور پارٹی کارکنان نے تیجسوی یادو کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں عوامی حمایت کا یقین دلایااس دوران مولانا امتیاز رحمانی نے کئی مطالبات ان کے سامنے رکھےانہوں نے ریاست کے ہر ضلع میں ہنر وکاس مرکز قائم کرنے، اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالرشپ اور نظامِ صحت کی بہتری کا مطالبہ کیا مولانا رحمانی نے مطالبہ کیا کہ ریاست کے ہر ضلع میں اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر (ہنر وکاس کیندر) قائم کیے جائیں، جہاں ہر نوجوان چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان، دلت ہو یا پچھڑا — اپنے ہنر کو نکھار سکے،نئی تکنیکیں سیکھ سکے اور روزگار کے لیے ریاست سے باہر جانے کی مجبوری ختم ہو اقلیتی سماج کے طلبہ کے لیے حکومت آسان تعلیمی قرض (لون) اور اسکالرشپ (چھاتروِرتی) کی سہولت فراہم کرے، تاکہ کوئی بچہ غربت یا وسائل کی کمی کے سبب تعلیم سے محروم نہ رہے اگر تعلیم سب کو برابر ملے گی تو بہار واقعی ترقی کے نئے منازل طے کرے گا دفتر سے رشوت خوری اور افسر شاہی کا خاتمہ کیا جائے صحت کے نظام کو مستحکم بنایا جائے، اور میڈیکل کالجوں میں ڈاکٹر، دوا اور مشینوں کی سہولت یقینی کی جائے تاکہ کوئی غریب علاج کے بغیر مرنے پر مجبور نہ ہو سرکاری نوکریوں اور سیاست میں برابری کی حقیقی نمائندگی دی جائے، یعنی آبادی کے تناسب سے ہر طبقے کو اس کا حق دیا جائےدلت، پچھڑے، مسلمان، آدیواسی اور خواتین کو ان کے کردار اور آبادی کے مطابق نمائندگی دی جائے(ریزرویشن) کو مزید مضبوط اور محفوظ بنایا جائےمولانا رحمانی نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد اگر ان مطالبات پر عمل کیا جائے تو بہار میں ترقی،روزگار اور سماجی انصاف کا نیا دور شروع ہوگا