زوردار دھماکے سے مکان کی چھت اڑ گئی،ایک نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے

تاثیر 5 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ایودھیا، 5 اکتوبر: اتوار کو ضلع کے کوتوالی بیکاپور کے جنا بازار روڈ پر واقع ایک مکان میں زوردار دھماکہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ یہ گیس سلنڈر دھماکہ ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملبہ ہٹانے کے لیے جے سی بی طلب کی گئی۔ بیکا پور تھانے کی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ دو شدید زخمیوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ جائے وقوعہ پر مقامی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ بلونت چودھری نے بتایا کہ سلنڈر دھماکہ کا شبہ ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔