نیپال میں مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 10 شاہراہوں پرٹریفک متاثر

تاثیر 31 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کاٹھمنڈو، 31 اکتوبر :۔ نیپال میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے ملک بھر میں دس بڑی شاہراہیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں۔ ایلام میں میچی ہائی وے پر رات کے وقت گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس سے ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے۔ایلام کے پولیس چیف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے نارائن کوئرالا یہ اطلاع دی۔
اسی طرح سنکھواسبھا کے بھوٹکھولا علاقے میں کوشی ہائی وے مکمل طور پر بند ہے۔ پانچتھر میں تامور کوریڈور روڈ بھی مسلسل بارش کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اوکھلڈھونگا ضلع میں سدھی چرن ہائی وے بند ہے۔ باگمتی صوبے میں، کابھرا میں واقع بی پی ہائی وے، رسووا میں پاسنگ لہامو ہائی وے اور نیپال – چین کو ملانے والی سڑک اور سندھولی میں پہاڑی ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔