ٹرک۔ پک اپ میں تصادم ،4 لوگو ں کی موت

تاثیر 11 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور ، 11 اکتوبر: مظفر پور کے منا پور میں گذشتہ دیر شام خوفناک سڑک حادثے میں چار افرادکی موت ہوگئی۔ کئی دیگر زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ واقعہ مینا پور تھانہ علاقہ کے تحت کھیمائی پٹی گاؤں میں پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پک اپ ٹرک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرا گیا۔
جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ آس پاس لوگ جمع ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مینا پور تھانہ علاقہ سے ہی ہے۔ کچھ ہرکھا گاؤں سے تھے، جبکہ کچھ مانساہی یا پورنیہ سے تھے۔ مرنے والوں میں تین ادھیڑ عمر مرد اور ایک دس سالہ لڑکی شامل ہے۔
معلومات کے مطابق اینٹوں سے لدا ایک ٹریکٹر شام دیر گئے مینا پور کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران ٹریکٹر سائیڈ سے آنے والی پک اپ سے ٹکرا گیا۔ پک اپ میں سوار چار افراد سڑک پر گر گئے، اور کئی افراد بھی اس کی زد میں آگئے۔