تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،21اکتوبر:امریکی نشریاتی ادارے “سی این این” نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ جلد ملاقات کی امیدیں تعطل کا شکار ہو سکتی ہیں۔ٹرمپ نے جمعرات کو پوتین کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اعلان کیا تھا کہ دونوں نے اپنے اعلیٰ سطحی مشیروں کی ملاقات اگلے ہفتے کرانے پر اتفاق کیا ہے۔انھوں نے اپنی ویب سائٹ “ٹروتھ سوشل” پر لکھا “امریکی وفد کی ابتدائی ملاقاتوں کی قیادت وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کریں گے، ان کے ساتھ دیگر افراد بھی شامل ہوں گے جن کے نام بعد میں طے کیے جائیں گے”۔

