تاثیر 9 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 9 اکتوربر:ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کا باکس آفس پر جلوہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ فلم کے کاروبار میں صرف ایک ہفتے کے اندر زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔ تقریباً 80 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی اس فلم نے اب تک اپنی لاگت نہیں نکال سکی ہے۔ ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کی ساتویں دن کی کمائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
سیکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ نے ریلیز کے ساتویں دن 2.25 کروڑ روپے کمائے۔ اس سے پہلے اس نے چھٹے دن 3.25 کروڑ روپے، پانچویں دن 3.25 کروڑ روپے، چوتھے دن 7.75 کروڑ روپے، تیسرے دن 7.5 کروڑ روپے، دوسرے دن 5.5 کروڑ روپے اور پہلے دن 9.25 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس طرح فلم کا کل باکس آفس کلیکشن 38.75 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کا بجٹ 80 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ فلم کو اپنے بجٹ کی وصولی کے لیے ابھی مزید محنت کرنا پڑے گی۔

