تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جھانسی، 22 اکتوبر :اترپردیش کے جھانسی ضلع کے سکرار تھانہ علاقے کے مگر پور گاؤں میں دیوالی کے دن لاپتہ ہونے والے دو دوستوں کی لاشیں تقریباً 35 گھنٹے بعد ایک تالاب سے ملی ہیں۔ وہ یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ نہانے جارہے ہیں۔ پھر وہ واپس نہیں آئے۔ ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔ اس دوران دونوں کے چپل تالاب میں تیرتے دیکھا گیا۔ شبہ ہونے پر غوطہ خوروں کو بلا کر پانی میں اتارا گیا۔ دو تین گھنٹے کی تلاش کے بعد دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم بدھ کو کیا جائے گا۔

