راہل گاندھی کی نالندہ آمد، عظیم اتحاد کے حق میں اپنے رائے دہی کا استعمال کریں: راہل گاندھی

تاثیر 30 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش)طئے شدہ پروگرام کے مطابق آج ضلع کے نور سرائے میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی ایک ڈرپھوک انسان ہیں۔ ان سے زیادہ دم خم اندرا گاندھی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں۔ اسی وجہ کر نریندر مودی کے ذریعہ آپریشن سندور کو بند کرنے کا کام کیا گیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ بھاجپا کے ذریعہ انتخاب کمیشن میں ہماری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ جبکہ میں جہاں بھی کچھ کہتا ہوں وہ سونچ سمجھ کر کہتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بہار کا نوجوان خواب دیکھتا ہے کہ انجینئر بنوں گا، ڈاکٹر بنوں گا لیکن مرکزی اور ریاستی سرکار کے ذریعہ تعلیم کا انتظامات یہاں نہیں کرائے گئے ہیں۔ پیپر لیک ہونے کے وجہ کر ایماندار نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا نتیش کمار کہتے ہیں کہ بیس سالوں میںبہار کو بدل دیا گیا ہے لیکن میں پوچھتا ہوں کہ کیا بہار میں تعلیم، ہیلتھ اور اسپتالوں میںبہتر انتظامات ہیں؟ قطعی بہتر انتظامات نہیں کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہی نتیش کمار کا ریموٹ ہے۔ اور پی ایم کے اشارے پر ہی بہار میں کوئی کام کیا جاسکتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بہار نہایت ہی بدحالی کی زندگی بسر کر رہا ہے۔ جسے عظیم اتحاد کی سرکار ہی اس سے نجات دلا سکتی ہے۔ آخر میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ضلع کے سبھی ساتوں اسمبلی حلقہ میں عظیم اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا کام کیا جائے۔