وندے بھارت ٹرین اب کٹرا میں بھی رکے گی

تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 25 اکتوبر:ریاسی ضلع کے لوگوں کے لیے آج کا دن فخر اور خوشی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ طویل عرصے سے وندے بھارت ایکسپریس کے اسٹاپ کی مانگ کی جا رہی تھی، جو بالآخر پوری ہو گئی ہے۔ ریلوے وزارت نے ریاسی ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ایکسپریس کے رکنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ امکان ہے کہ سیکورٹی اور تکنیکی تیاریوں کو مکمل کرنے کے بعد 29 اکتوبر کو وندے بھارت ایکسپریس پہلی بار ریاسی اسٹیشن پر رکے گی۔ اس اعلان کے بعد ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے ریلوے وزیر اشونی وشنو، رکن پارلیمان جگل کشور شرما، رکن اسمبلی کلدیپ راج دوبے، رکن اسمبلی بلدیو راج شرما اور ڈی ڈی سی چیئرمین سراف سنگھ ناگ کا شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے یہ فیصلہ ممکن ہوا۔