تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سٹی 23 اکتوبر( ذوالقرنین) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی وزیر رتنیش کشواہا نے آج یہاں کہا کہ پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ میں دریائے گنگا کے کنارے پرانی سڑک کی بحالی کے کام میں تیزی لائی جائے گی تقریباً 158 کروڑ روپے کی لاگت سے گائے گھاٹ سے دیدار گنج تک بننے والی اس سڑک سے پٹنہ صاحب کے شہریوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے خاصی راحت ملنے کی امید ہے مسٹر کشواہا آج یہاں خواجہ کلاں کمیونٹی ہال کے قریب منعقدہ بی جے پی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے قبل ازیں مسٹر کشواہا جو پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے کے امیدوار بھی ہیں نے ٹیرھی گھاٹ مہاراج گھاٹ خواجہ کلاں گھاٹ بندریا گلی چودھری گلی جریا تملن کی گلی سونار ٹولی کیشو رائے گھاٹ کٹھوتیا گلی وغیرہ کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی اس موقع پر نتیش کمار امیت سنگھ مراری رائے جے ڈی یو لیڈر دھرمیندر پٹیل اجے یادو اور پوجا کماری دوسرے مرحلے میں مسٹر کشواہا نے کئی علاقوں کا دورہ کیا جن میں رانی پور نیم تل ملہ ٹولی بیلدار ٹولی لوہے کا پل منشا رام کا اکھاڑا دیپ نگر مال با غیچہ مہندی گنج اور مہیش پار شامل ہیںمہا نگر صدر روپ نارائن مہتا اویناش پٹیل پون مہتا اودھیش مہتا سریش سنگھ پٹیل سادھنا دیوی پرمیلا دیوی اور شکنتلا دیوی نے این ڈی اے امیدوار کے لیے بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

