یش کی ٹوکسک ریلیز کی تاریخ کا اعلان

تاثیر 30 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 30 اکتوبر:ساؤتھ سپر اسٹار یش ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔شائقین ان کی انتہائی متوقع ایکشن تھریلر فلم’’ٹوکسک‘‘ کے لیے پرجوش ہیں۔ یہ کے جی ایف فرنچائزی کے بعد یش کی سب سے بڑی فلم سمجھی جا رہی ہے اور اس کی ہر اپ ڈیٹ مداحوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل جاتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز گیتو موہن داس نے کی ہے، جو اپنی مضبوط ویژوئل اسٹوری ٹیلنگ اور جذباتی گہرائی کے لیے مشہور ہیں۔
اس فلم میں یش کے ساتھ بالی ووڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی مرکزی کردار میں ہیں، جب کہ نین تھارا، ہما قریشی اور اکشے اوبرائے نے اپنے طاقتور کرداروں سے کہانی میں نئی جہتیں ڈالی ہیں۔ پہلے ریلیز کیے گئے پوسٹر نے ہی یش کے نئے اوتار کی ایک جھلک دکھا کر شائقین کو پرجوش کر دیا تھا، ایک ایسا کردار جو راء ،انٹینس اور راز میں ڈوبا ہوا ہے۔