غیر قانونی ریت سے لدے ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک مزدور کی موت

تاثیر 5 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پلامو، 5 نومبر : منگل کی رات پلامو ضلع کے ناواجے پور تھانہ علاقے میں چورادوہر مارکیٹ کے قریب آم کے درخت کے نیچے ایک غیر قانونی ریت سے بھرے ٹریکٹر کے بے قابو ہونے سے وہاں بیٹھا ایک مزدور پہیے کے نیچے آگیا، جس میں دب کر اس کی موت ہو گئی ۔واقعے کے بعد ثبوت چھپانے کے لیے مزدور کی لاش قریبی نالے میں پھینک دی گئی۔ لوڈ ریت کہیں اور اتاری گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس رات گئے جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے کر ٹریکٹر کو ضبط کر لیا اور کر تھانے پہنچا دیا۔ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ متوفی مزدور کی شناخت اسی تھانہ علاقے کے کسواکھاڑ کے اجے یادو (41) کے طور پر کی گئی ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور اویناش یادو اور مالک راجدیو یادو واقعہ کے بعد سے فرار ہیں۔ مزدور کے اہل خانہ نے حکومت اور گاڑی کے مالک سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔