بنگال میں پہلے دن 18 لاکھ ووٹروں تک فارم پہنچے

تاثیر 5 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 05 نومبر: مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر فہرستوں کیخصوصی جامع نظرثانی( ایس آئی آر ) کے پہلے مرحلے کے پہلے دن منگل کی رات تک کل 18 لاکھ ووٹروں کو گھر گھر جا کر اینیومریشن فارم تقسیم کیے گئے۔
چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گھر گھر دوروں کے پہلے دن، ’’18 لاکھ سے زائد ووٹروں کو ڈپلیکیٹ انیومریشن فارم حوالے کیے گئے ہیں اور تمام سرگرمیاں شیڈول کے مطابق بخوبی چلائی جا رہی ہیں۔‘‘
ریاست میں کل 80,681 بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل او) تعینات ہیں۔ دریں اثنا، قومی اور ریاستی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے ) کی تعداد 63,000 سے زیادہ ہے۔ ضلع انتخابی افسران نے ایک بار پھر تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی بوتھ پر زیادہ سے زیادہ ایک بی ایل او کا تقرر کریں۔