فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی

تاثیر 5 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

منیلا، 5 نومبر: فلپائن میں تباہ کن طوفان ‘کالمیگھی’ کی وجہ سے آنے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 66 ہو گئی ہے۔
اس طوفان کے منگل کو یہاں پہنچنے کے بعد شدید بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی آر آر ایم سی) کے مطابق، شمالی لوزون کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور بہتے ہوئے ندیوں نے مبینہ طور پر کئی گاؤں متاثر کیے ہیں۔ ابتدائی حکومتی اعداد و شمار نے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد بتائی تھی تاہم امدادی کارروائیوں کے دوران مزید لاشیں ملنے کے بعد یہ تعداد 66 ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی بدستور متاثر ہے اور ملبے سے سڑکیں بند ہیں۔
اطلاعات کے مطابق طوفان کی ہوا کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے اسے ‘کیٹیگری’ تھری میں رکھا گیا ہے۔