جن سوراج کو حمایت ملی تو پھلواری کی تصویر بدل دیں گے :ششی کانت

تاثیر 4 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پھلواری شریف 04 نومبر؍جن سوراج پارٹی پھلواری شریف اسمبلی حلقہ سے امیدوار پروفیسر ششی کانت نے انتخابی مہم کے آج آخری دن اپنے حامیوں کے ساتھ اسمبلی حلقوں کا دورہ کر کے پارٹی کی جانب سے پوری طاقت جھونک دی اور ووٹروں سے ایک بار خدمت کا موقع دینے کی اپیل کی۔ پروفیسر ششی کانت نے کہااگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو پھلواری شریف حلقہ کی تصویر بدل دیں گے۔ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پھلواری کے عزم کے ساتھ پھلواری اسمبلی حلقہ سے جن سورج کے امیدوار پروفیسر ششی کانت کی متاثر کن انتخابی مہم جاری ہے ۔ اس دوران انہیں بے پناہ عوامی حمایت حاصل ہورہی ۔رابطہ مہم کے دوران ، پروفیسرششی کانت پرساد پاسوان نےجن سورا ج کی عوامی فلاحی اسکیموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تبدیلی کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پھلواری کی ابتر حالت کے لئے مقامی عوامی نمائندوں اور موقع پرست جماعتوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن سوراج کے امیدوار کی حیثیت سے جیتتے ہی پھلواری شریف میں صحت، تعلیم، سڑکیں، صفائی، لائبریری وغیرہ سے متعلق بنیادی سہولیات کی تکمیل کے لیےکام کریں گے۔رابطہ مہم کے دوران پروفیسر ششی کانت نے سموار کو مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے ایک بار حمایت دے کر خدمت کا موقع دینے کی اپیل کی۔اس دوران انہوں نے ہزاروں حامیوں کے ساتھ بیلداری چک، پن پن، نگوا، جانی پور، رام پور، فرید پور، نیما، کرتھل، ایمس گولبر، والمی، نوہسا، نیا ٹولہ، پڑاو،پیٹھیا بازار، انیس آباد کا دورہ کیا اور عوام سے آشیرواد اور حمایت حاصل کی۔