میکسیکو میں ایک میئر کو بے دردی سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا

تاثیر 3 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

میکسیکو سٹی، 3 نومبر : میکسیکو کی مغربی ریاست میچو آکان میں ایک تہوار کے دوران درجنوں افراد کی موجودگی میں میئر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
ریاستی پراسیکیوٹر کارلوس ٹوریس پینا نے کہا کہ یوروپن میونسپلٹی کے میئر کارلوس البرٹو مینزو روڈریگز کو ہفتہ کی رات شہر کے تاریخی مرکز میں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ڈے آف دی ڈیڈ تقریب میں حصہ لے رہے تھے۔ ایک نامعلوم شخص نے میئر پر حملہ کیا اور انہیں سات گولیاں ماریں۔ میئر کو فوری طور پراسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ بعد میں دم توڑ گئے۔ اس حملے میں سٹی کونسل کے ایک رکن اور ایک محافظ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔