تاثیر 3 نومبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈووکیٹ ) آج مورخہ 3 نومبر 2025 کو آر پی ایف سہسرام کے انچارج انسپکٹر سنجیو کمار اور کرائم برانچ ریلوے پروٹیکشن فورس ڈی ڈی یو ارجن کمار یادو، سب انسپکٹر ڈی ایس راناوت، کانسٹیبل پنکج کمار سنگھ، اور کانسٹیبل ببلیش کمار مینا کی ہدایت کے تحت سبھی ریلوے کے سب انسپکٹر، ستیش کمار سنگھ اور اسسٹنٹ انسپکٹرس کانسٹیبل سبھاش رائے یعنی دونوں کرائم انٹیلی جنس برانچ DDU بہار انتخابات کے پیش نظر، ٹرینوں میں جرائم پر قابو پانے، مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور مجرموں کو پکڑنے کیئے سینئر افسران کی ہدایت مطابق سہسرام ریلوے اسٹیشن پر جرائم کی نگرانی کر رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران دو افراد کو غیر ملکی اور دیسی شراب سے بھرے آٹھ تھیلوں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ۔ سہسرام میں ٹرین نمبر مہابودھی ایکسپریس کے پہنچنے پر دونوں افراد کو تمام تھیلوں کے ساتھ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر اتار دیا گیا ۔ دونوں افراد کا نام اور پتہ پوچھنے پر دونوں افراد نے اپنا نام اور پتہ بالترتیب 1 انکت کمار گپتا عمر تقریباً 26 سال ولد ٹھاکر پرساد گپتا ساکن گاؤں سکری تھانہ کدرا ضلع کیمور بہار اور 2 سمن کمار عمر تقریباً 20 سال ولد پردیپ رام ساکن شیوساگر تھانہ شیوساگر بتایا ۔ پلیٹ فارم پر ہی عینی شاہدین کے سامنے ان دونوں کی طرف سے کھولے گئے تمام 8 تھیلوں کو چیک کرنے پر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 109.345 لیٹر غیر ملکی و دیسی شراب جس پر ‘سیل فار اپ اونلی’ لکھا ہوا تھا، جس کی کل تخمینہ مالیت 81,000/- روپئے بنتی ہے ۔ اسکے بعد ضبط شدہ شراب اور دونوں گرفتار افراد کو ضبط لسٹ اور شکایتی خط کے ساتھ ریلوے پولس اسٹیشن سہسرام کے حوالے کیا گیا، جہاں سرکاری ریلوے پولس سہسرام نے مذکورہ افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تفتیش سب انسپکٹر سنتوش کمار کو سونپی ہے ۔

